اوورسیز پاکستانیوں کو سہولتیں وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے: جویریہ ظفر
جدہ (امیر محمد خان سے) وزیراعظم عمران خان سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات پہنچانے کو اولیت دیتے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ
وزارت کو سمندر پار پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے اور انکے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ یہ بات جدہ میں رکن قومی اسمبلی اور سمندر پار پاکستانیوںکے امور کی پارلیمانی سیکرٹری جویریہ ظفر نے جدہ میںتحریک انصاف کے زیراہتمام عشائیہ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ہے۔