• news

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضمنی انتخابات میں کانگریس اتحادکوکامیابی

بنگلور (اے پی پی) بھارتی ریاست کرناٹک میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کیلئے ہونیوالے ضمنی انتخابات میں کانگریس اتحادنے کامیابی حاصل کرلی۔اتحاد5 نشستوں میں سے 4 اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ کانگریس اتحاد کورام نگر اور جام کھنڈ میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ بیلاری اور مانڈیا لوک سبھا سیٹوں پر بھی کامیابی ملی۔ شیموگا پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی امیدوارنے کامیابی حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن