بنگلہ دیش کا دہشت گرد گروپ کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ
ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش کی پولیس نے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور سیکرلر شخصیات پر قاتلانہ حملوں میں ملوث گروہ جماعت مجاھدین بنگلہ دیش کے سربرا کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگالی پولیس کے ترجمان سوناتون شوکراپورتی نے بتایا کہ ایک کارروائی کے دوران جماعت مجاھدین بنگلہ دیش کے سربراہ خورشید علام کو شمالی شہر شیبگ انگ میںگولیاں مار کرہلاک کردیا گیا۔ترجمان نے یہ بات کہی۔