نسلی تفریق: امریکی فوج نے کتابچہ جاری کرنے پر سعودی عرب سے معذرت کرلی
ریاض (اے پی پی) امریکی فوج کی سینٹرل کمان نے خلیجی باشندوں کے خلاف نسلی تفریق کے خیر مقدمی کلمات پر مشتمل کتابچہ جاری کر نے پر سعودی عرب سے معذرت کر لی۔سعودی اخبار کے مطابق امریکی فوج نے سعودی عرب سے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر تمام دستاویزات کا گہرائی سے جائزہ لے گی جبکہ جون کے دوران 69 صفحات پر مشتمل مذکورہ کتابچہ ویب سائٹ سے ہٹایا گیا۔