قائد اعظم ٹرافی : عمر امین کی سنچری عبدالرحمٰن کے 8شکار
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کا سپر ایٹ مرحلہ شروع ہوگیا ۔ خان ریسرچ لیبارٹریز نے لاہور بلیوز کے خلاف سات وکٹوں پر 202رنز بنالئے ہیں ۔ سوئی ناردرن گیس نے واپڈا کیخلاف پانچ وکٹوں پر 232رنز بنالئے ہیں ۔ سوئی سدرن گیس نے پشاور کیخلاف آٹھ وکٹوں پر 336رنز بنالئے ہیں ‘کپتان عمر امین نے 172رنزکی اننگز کھیلی۔ کراچی وائٹس کی ٹیم حبیب بینک کے خلاف154رنز پر ڈھیر ہوگئی‘کپتان خرم منظورتینتیس ‘اسد بیگ بیالیس رنز بناکر نمایاںرہے‘سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔عبدالرحمٰن نے 8کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جواب میں ایچ بی ایل نے چار وکٹوں پر 107رنز بنالئے ہیں ۔ سعد خان ترپن اور عمر اکمل بتیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ ولید احمد نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔