• news

ہائیکورٹ : بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف فریقین کے وکلا کل بحث کیلئے طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلا کو نو نومبر کو بحث کے لیے طلب کر لیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فلم ساز سہیل احمد خان کی درخواست پرسماعت کی جس میں بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل عامر سعید راں نے نشاندہی کی کہ غیر قانونی انڈین فلموں کو پاکستانی سینما گھروں میں دکھایا جا رہا ہے۔ وکیل کے مطابق ان فلموں کی نمائش سے پاکستانی فلم انڈسٹری بری طرح متاثر اور ختم ہو رہی ہے۔ درخواست گزار نے بتایا کہ چند روز پہلے بھارتی فلم ٹھگز آف انڈیا کو نمائش کی اجازت دے دی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ بھارتی فلم کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش پر پابندی لگائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن