• news

کرکٹ بورڈ نے ہاکی ٹیم کی براہ راست مدد سے معذرت کرلی

لاہور (سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی براہ راست مالی مدد سے معذرت کرلی تاہم بورڈ سربراہ نے حکومت اور اسپانسرز سے بات کرنے کی یقین دہانی کروادی۔پی سی بی کے چیئرمین اور ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار اور چیف کوچ توقیر ڈار کی میٹنگ جمعرات کی صبح طے تھی لیکن احسان مانی کی مصروفیات کے سبب ٹیلی فونک رابطہ پر بات چیت ہوئی۔چیف کوچ توقیر ڈار نے چیئرمین پی سی بی سے فون پر رابطے کی تصدیق کی۔ سابق سربراہ توقیر ضیا کے دورمیں ہاکی فیڈریشن کو ادھار دی گئی رقم کی تاحال عدم ادائیگی کا معاملہ آڑے آیا ہے۔ احسانی مانی نے کہا ہے کہ اس ایشو کی وجہ سے بورڈ براہ راست کسی قسم کی گرانٹ جاری نہیں کرسکتا۔ کرکٹ کے سپانسرز سے اس بارے میں ضرور بات کریں گے اور حکومت سے بھی سفارش کروں گا کہ ورلڈ کپ روانگی سے پہلے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔چیف کوچ نے تجویز دی کہ اگر حکومت فیڈریشن کی گرانٹ فوری طور پر جاری نہیں کرپارہی تو بھارت میں ہوٹل کے واجبات خود براہ راست ادا کردے اور کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھی ان کے ذاتی بینک اکاونٹ میں رقم ٹرانسفر کردے تاکہ وہ معاشی مسائل سے نجات پاکر مکمل طور پر اپنی توجہ بھارت میں بہترین پرفارمنس دینے ہر توجہ دے سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن