محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن پر پھر سوالات کھڑے ہوگئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن پر ایک بار پھر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ نیو زی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران محمد حفیظ جب باولنگ کرنے کے لیے آئے تو ان کے پہلے اوور میں کیوی بلے بازرو س ٹیلر نے امپائر کو ہاتھ سے اشارہ کیا کہ حفیظ کا بازو15ڈگری سے زیادہ جارہا ہے ، روس ٹیلر کے اس عمل پر کپتان سرفراز احمد انتہائی ناخوش نظر آئے اور انہوں نے پہلے روس ٹیلر سے بحث کی اور پھر فیلڈ امپائرز سے جاکر بات کی جنہوں نے فوری طور پر روس ٹیلر سے بات کرتے ہوئے ان پر واضح کردیا کہ کسی بھی کھلاڑی کا باولنگ ایکشن چیک کرنا بلے بازوں کا کام نہیں ہے۔ امپائرز نے سرفرازا حمد سے بات چیت کے بعد بلے باز روس ٹیلر کو بھی ایسی حرکات سے روک دیا ۔