میری کامیابی سے خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا: ثنامیر
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ میری کامیابی سے کھیلوں کے میدانوں میں نام کمانے کی خواہشمند خواتین کا عزم مزید جوان ہوا ہے۔ میری اس کامیابی سے کھیلوں کے میدانوں میں نام کمانے کی خواہشمند خواتین کا عزم مزید جوان ہوا ہے، ان میں ایک امید جاگ اٹھی ہے کہ اگر محنت کی جائے تو کسی بھی کھیل میں عروج حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اب بھی پاکستان میں خواتین کے لیے کھیلوں کا کوئی ایونٹ کروانے کے لئے انتظامات کیے جارہے ہوں تو سپانسرز اور کاروباری ادارے پوچھتے ہیں کہ کیا پاکستانی خواتین اس قابل ہیں کہ کھیلوں کی دنیا میں کیریئر بنا سکیں۔