• news

پی آئی سی کا دورہ : عام آدمی کیلئے ہیلتھ کیئر سسٹم خوب سے خوب تر بنائیں گے : عثمان بزدار

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب انسٹی ٹےوٹ آف کارڈےالوجی کا دورہ کےا۔ کارڈیک ایم آر آئی مشین کا افتتاح کیا۔ 30کروڑ روپے کی لاگت سے یہ جدید ترین مشین نصب کی گئی ہے۔ وزےراعلیٰ نے سی ٹی انجیو مشےن کا بھی افتتاح کیا ۔وزےراعلیٰ کو جدےد مشےنوں سے مرےضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے برےفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی بلاک کا دورہ کےا اورمریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹےوٹ آف کارڈےالوجی مےں مرےضوں کو بہترےن سہولتےں فراہم کی جارہی ہےں ۔ ایئر اےمبولےنس شروع کرنے کا جائزہ لےں گے۔ غرےب آدمی کو معےاری علاج کےلئے ہسپتالوں مےں جدےد سہولتےں فراہم کرےںگے۔ پنجاب انسٹی ٹےوٹ آف کارڈےالوجی کے ماڈل کو دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک لےکر جائےںگے۔ ہسپتالوں میں معیاری سہولتوں تک مریضوں کی رسائی ہمارا مشن ہے اور عام آدمی کیلئے ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔ میری خواہش ہے کہ دور دراز علاقوں میں بھی صحت کی معیاری سہولتیں 24 گھنٹے میسر ہوں۔ دل کے امراض کے جدید ہسپتال پسماندہ علاقوں میں بھی ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے پلان مرتب کر رہے ہیں اور پنجاب انسٹی ٹےوٹ آف کارڈےالوجی کے بورڈ آف مےنجمنٹ کو جلد تشکےل دےا جائے گا۔ سابق دور کے جو منصوبے اچھے ہےں وہ جاری رہےںگے۔ مفاد عامہ کے کسی منصوبے کو بند نہےں کےا جائے گا۔ اےک اور سوال کے جواب مےں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلےم بڑے محکمے ہےں اور دونوں محکموں کو دو علےحدہ علےحدہ حصوں مےں تقسےم کےا گےا ہے اور مےں سمجھتا ہوں کہ انہےں دوبارہ اکٹھا کرنا درست نہےں ۔ پنجاب مےں ہر کام مےرٹ پر کےا جارہا ہے۔ اپنے آبائی علاقے جانا چاہتا ہوں لےکن مصروفےات کی وجہ سے وقت نہےں مل رہا ۔ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس مےں انسداد پولیو کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا قومی ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت یہ ذمہ داری فرض سمجھ کر نبھا رہی ہے۔ قبائلی علاقوں میں معذور بچوں کے مستند ڈیٹا کیلئے سروے کرانے کا بھی فیصلہ کےا گیا۔وزیراعلیٰ نے انڈس ہائی وے پر دادو کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عثمان بزدار

ای پیپر-دی نیشن