بجلی چوری، پی ٹی آئی کے ایم این اے قاسم نون کے بھائی کو 9 لاکھ روپے جرمانہ
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے ایم این اے رانا قاسم نون کے بھائی رانا سہیل پر بجلی چوری کرنے پر 9 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ترجمان میپکو کے مطابق رانا سہیل نے زرعی ٹیوب ویل اور پولٹری شیڈ کے لئے بجلی کے کنڈے لگا رکھے تھے۔ رانا سہیل پر تھانہ راجہ رام میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔