پاکستان اور چین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط
بیجنگ(اے پی پی) پاکستان اور چین نے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ چینی روزنامہ چائنا ڈیلی کے مطابق اس معاہدے پر وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران دستخط کیے گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ چین کی طرف سے وزیر انصاف ”فوزینگوا“ نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت سزا یافتہ افراد جنہیں قید کے دوران مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے انہیں اپنے وطن بھجوانے کی اجازت ہوگی جہاں وہ اپنی سزا مکمل کر سکیں گے۔ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے قانون ساز اداروں کی منظوری کے بعد قابل عمل ہوگا۔ اب تک چین ، یوکرائن ، روس، سپین اور پرتگال سمیت 15 ممالک کے ساتھ اس قسم کے معاہدات کر چکا ہے۔
دستخط