سابق پنجاب حکومت کو فنڈز میں خورد برد کی اطلاعات، ریکارڈ طلب
لاہور ( رفیق سلطان) ذرائع کے مطابق ماضی میں وفاق کی جانب سے پنجاب حکومت کو جاری کیے جانے والے فنڈز میں خورد برد کی اطلاعات کا انکشافات ، پنجاب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ ونگ اکاو¿نٹ اور پرنسپل اکاو¿نٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ، ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایس ڈی جی پروگرام کیلئے پنجاب کو 75 ارب روپے دیئے تھے جس میں خورد برد کا انکشاف ہوا ہے رپورٹ میں پروگرام میں ایک سکیم کے نام پر دوہرے فنڈز استعمال کیے جانے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کی ضلعی حکومتوں کی فنڈز کے استعمال میں غلطیاں بھی سامنے آنے لگیں۔اسپیشل آڈٹ کی ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات پر وفاقی حکومت نے پنجاب سے وضاحت بھی طلب کر لی ہے۔
خورد برد اطلاعات