• news

انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر پی ٹی آئی پی پی سمیت 66 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)الیکشن کمشن میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل سمیت 66سیاسی جماعتیں انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کراسکیں۔ الیکشن کمشن نے ان سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں الیکشن کمشن کے مطابق اگر یہ تفصیلات 18نومبر تک جمع نہ کروائیں تو الیکشن کمشن ان سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار رکھتا ہے۔ ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کو تنبیہہ کی گئی ہے اگر انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے اخراجات اور عطیات (ایک لاکھ سے زیادہ) دینے والوں کی تفصیلات 18 نومبر تک جمع نہ کرائیں تو الیکشن کمشن ان سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار رکھتا ہے۔
انتخابی اخراجات

ای پیپر-دی نیشن