• news

پنجابی مشاعرے اور کانفرنس کا اہتمام

لاہور(کلچرل رپورٹر)مانچسٹر برطانیہ میں کاروان ادب اور اردو ٹائمز کے اشتراک سے عالمی پنجابی مشاعرے اور کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ پہلے حصے میں امریکہ میں مقیم شاعر ڈاکٹر امان اللہ کا خصوصی جشن تھا اور اس حوالے سے کانفرنس کی صدارت صحافی اور دانشور سہیل وڑائچ نے کی جبکہ برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر اور شیڈو ہوم منسٹر راجہ محمد افضل خان مہمان خصوصی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن