• news

محسن حسن خان کا ریجنز کے صدور ‘ محکموں کے سربراہان سے ملنے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے ریجنز کے صدور قائداعظم ٹرافی کھیلنے والوں محکموں کے سربراہان سے ملنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن خان نے ملکی کرکٹ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایسوسی ایشنز کے صدور اور محکموں کے سربراہان سے تجاویز لیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محسن حسن خان کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی قائم کی ہے۔ اس کمیٹی میں سابق کپتان وسیم اکرم، سابق کپتان مصباح الحق اور وومینز کرکٹ کے لیے عروج ممتاز کو کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کی طرف سے مدثر نذر، ہارون رشید اور ذاکر خان کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ کرکٹ کمیٹی قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کرکٹرز کو درپیش مسائل، سلیکشن کمیٹی، کوچنگ سٹاف،پلینگ کنڈیشنز، وومن کرکٹ، جونیئر کرکٹ اور دیگر اہم معاملات پر اپنی تجاویز کرکٹ بورڈ کو پیش کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن