• news

سپریم کورٹ نے دہشت گردی کے الزام میں سزا پانے والے 68 ملزمان کو رہا کرنے کے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد روک دیا

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے دہشت گردی کے الزام میں سزا پانے والے 68 ملزمان کو رہا کرنے کے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد روک دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے دہشت گردی کے الزام میں فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 68 ملزمان کی سزا کالعدم قرار تھی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، ملزمان دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں لہٰذا فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزاو¿ں کو بحال کیا جائے۔اٹارنی جنرل کی استدعا پر سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد روکتے ہوئے ملزمان کی رہائی روک دی ہے اور جیل سپرنٹنڈنٹس کو ملزمان کو رہا نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
حکم معطل

ای پیپر-دی نیشن