دھاندلی تحقیقات پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آر طے کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز طے کر نے کے لئے ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے دی گئی جس میںحکومت اور اپوزیشن کے چار چار ارکان ہونگے جس مےں حکومت کی طرف سے شفقت محمود، فواد چوہدری، سرفرازبگٹی اور بیرسٹر سیف جبکہ اپوزیشن کی جانب سے راناثناءاللہ،نویدقمر،مولانا عبدالواسع اور حاصل بزنجو ذیلی شامل ہوں گے شفقت محمود ذیلی کمیٹی کے کنوینئر ہونگے، کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین پرویز خٹک نے صحافےوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس ادارے کو بلانا پڑا کمیٹی میں بلائیں گے، کمیٹی کے اختیارات کے مطابق فیصلہ کریں گے،وزیراعظم ہمیشہ کہتے ہیں نہ ہم کسی سے زیادتی کریں گے نہ ہی ایسا کام کریں گے جس سے کل ہم پر انگلیاں اٹھ سکیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ذیلی کمیٹی دو ہفتے کے اندر ٹی او آرز طے کرے گی، ٹی اوآرز کی حتمی منظوری پارلیمانی کمیٹی دے گی، اجلاس میں ذیلی کمیٹی کا اجلاس بدھ 14نومبر 2018ءکو بلانے کافیصلہ کیا گیا۔ اگر ضرورت پڑی تو مدت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، کمیٹی کے اختیارات کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
ذیلی کمیٹی
میرعلی،بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ،ایک شخص جاں بحق،4زخمی
میرعلی(صباح نیوز)شمالی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی عیدک گاﺅں میں بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جس کے پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کی زد میں آکرایک شخص جان سے گیا جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو میران شاہ اور بنوں کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، واقعہ کی تحقیقات بھی شروع ہو گئیں۔
میرعلی دھماکہ