باراک اوباما کی دونوں بیٹیوں کی پیدائش مصنوعی طریقے سے ہونے کا انکشاف
واشنگٹن (آن لائن) سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ اور امریکی تاریخ کی پہلی سیاہ فام سابق خاتون اول 54 سالہ مشعل اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بیٹیوں کو مصنوعی طبی طریقے سے جنم دیا۔ مشعل اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ شادی کے ابتدائی سالوں کے بعد ان کے ہاں حمل نہیں ٹھہرتا تھا۔سابق امریکی خاتون اول کے مطابق حمل ضائع ہونے کے بعد انہیں اپنے شوہر براک اوباما نے مشورہ دیا کہ ہمیں بچوں کی پیدائش کے لیے ’ان وٹرو فرٹیلائیزیشن‘ ( آئی وی ایف) کی تکنیک کا سہارا لینا چاہئے۔