ڈپلومیٹک شٹل سروس کیس‘ گرفتار ملزموں کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا
اسلام آباد (نامہ نگار) نیب حکام نے ڈپلومیٹک شٹل سروس کرپشن کیس میں گرفتارسابق ممبر سی ڈی اے وجموں کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین نصرت اللہ،سابق ڈائریکٹرجنرل پلاننگ سرورسندھواورمحمد حسین کا 5روزہ جسمانی ریمانڈلے لیاہے،جمعہ گرفتارملزمان کو احتساب عدالت نمبر1کے جج محمد بشیرکی عدالت میں پیش کرتے ہوئے 14روزہ ریمانڈ کی استدعاکی گئی۔