خیبر پی کے میں 11 غیر قانونی آپریشن تھیٹرز سیل کر دئیے گئے، 3 کو نوٹس
پشاور (صباح نیوز) ایف آئی اے اور ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پی کے نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے 11غیرقانونی آپریشن تھیٹرز سیل کر دیئے جبکہ تین آپریشن تھیٹرز کو نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے اور ہیلتھ کیئر کمشن کے پی کے کی 12 رکنی ٹیم نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر نجی ہسپتالوں اور آپریشن تھیٹرز کے خلاف پشاور کے علاقہ ڈبگری گارڈن میں مشترکہ کارروائی کی۔