• news

پشاور: پولیس کا چھاپہ،6 کروڑ مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد،3 ملزم گرفتار

پشاور ( بیورورپورٹ) صوبہ خیبر پی کے کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے جعلی پاکستانی کرنسی بنانے اور سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز جاوید اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے بھانہ ماڑی کے قریب رنگ ر وڈ چوک میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کر 6 کروڑ مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کی جبکہ 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ چھاپے کے دوران نوٹ چھاپنے کی مشینیں اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ ایس ایس پی جاوید اقبال کے مطابق ملزمان کی شناخت امجد، ساجد اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے جو م زید 9 کروڑ مالیت کے نوٹ چھاپنے کی تیاری کر رہے تھے۔ جاوید اقبال نے مزید بتایا کہ جعلی نوٹ ملک بھر میں سپلائی کئے جانے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن