• news

6 ملکی انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی ایک بار پھر خطرے میں پڑ گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )آئندہ ماہ پاکستان میں شیڈول 6 ملکی انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی ایک بار پھر خطرے میں پڑ گئی۔پی ایچ ایف کی طرف سے حکومت کو فنڈز کی بار بار درخواست کی گئی تاہم کوئی گرین سگنل نہیں مل سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روزمیں فنڈز نہ ملے تو 17 سے 28 دسمبر تک۔ ہونے والا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ ٹورنامنٹ پہلے بھی ایک بار پھر ملتوی ہو چکا ہے۔گزشتہ ماہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی طرف سے لیٹر کے ذریعے پی ایچ ایف کو باقاعدہ آگاہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن