• news

پناہ گاہ کیلئے تیزی سے اقدامات پر عمران کا عثمان بزردار کو خراج تحسین

لاہور (خبرنگار) وزےراعظم عمران خان نے اےک بار پھر پنجاب کے وزےراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی تعرےف کی ہے اورانہےں خراج تحسےن پےش کرتے ہوئے کہا جس طرح مےں کرکٹ مےں کھلاڑی چنتا تھا اور وہ وسےم اکر م اورانضمام الحق بن جاتے تھے، اس موقع پر انہوںنے سٹےج پربےٹھے وزےراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا لگتا ہے اسی طرح پنجاب مےں بھی وسےم اکرم نکلے گا۔ وزےراعظم عمران خان نے رےلوے سٹےشن کے قرےب مسافروں کےلئے ”پناہ گاہ“ کا سنگ بنےاد رکھنے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مےںاس نےک کام کے آغاز پر وزےراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دےتا ہوں۔ عثمان بزدار کو عام آدمی کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے۔ ان کے علاقے مےں اڑھائی لاکھ افراد کےلئے ہسپتال نہےں اور پانی بھی موجود نہےں۔ انہےں علم ہے عام آدمی کو کےا مشکل آتی ہے جبکہ ماضی مےں پنجاب مےں بادشاہت تھی اور بادشاہ محلوں مےں رہتے تھے لےکن اب اےسا نہےں۔ مےں نے اےسے وزےراعلیٰ کا انتخاب کےا جو پسماندہ ترےن علاقے سے ہے اوران کے دل مےں کمزورآدمی کےلئے رحم اوراحساس موجود ہے جس کی مثال آج ”پناہ گاہ“ کے منصوبے کا سنگ بنےاد رکھنا ہے کےونکہ مےں نے صرف اےک مرتبہ وزےراعلیٰ عثمان بزدار سے اس طرح کا منصوبہ بنانے کی بات کی کہ جو لوگ سڑکوں پر سوتے ہےں، ان کی کوئی آواز نہےں اورےہ ہمارا ووٹ بےنک بھی نہےں لےکن ہمےں ان کےلئے کچھ کرنا ہے۔ مجھے بڑی خوشی ہے عثمان بزدارنے اس ضمن مےں انتہائی تےزی سے اقدامات کےے اورخودلاہور مےں پانچ مقامات کا انتخاب کےا جس پر مےں وزےراعلی عثمان بزدار کو خراج تحسےن پےش کرتا ہوں اور مبارکباد دےتا ہوں۔ وزےراعظم عمران خان نے کہا لگتاہے مجھے ےہاں بھی اےک وسےم اکرم مل گےا ہے، جس طرح کرکٹ مےں نے نئے کھلاڑی انضمام الحق وغےرہ متعارف کرائے، اس طرح ےہاں بھی وسےم اکرم نکلے گا۔
عمران/ تعریف

ای پیپر-دی نیشن