کراچی سے پنجگور کی پرواز لینڈگ کے دوران پھسل گئی 54 مسافر محفوظ رہے
لاہور(خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ)پی آئی اے کی کراچی سے پنجگور کی پرواز پی کے 517کی پنجگور ائر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت کچی زمین پر اتر گئی۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق تمام 54 مسافر محفوظ رہے اور کسی ایک کو بھی معمولی خراش بھی نہیں آئی تاہم طیارے کے دو پہیے غیر ہموار سطح پر اترنے کی وجہ سے ناکارہ ہو گئے۔ پی آئی انے ضروری پارٹس اور آلات پنجگور بھجوانے کےلئے فوری طور پر متبادل پرواز کے لئے طیارے کا بندوبست کیا تاہم سول ایوی ایشن کی جنوب سے متبادل پرواز کی اجازت نہ ملنے پر پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوگئی۔ بعدازاں مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے پنجگور سے کراچی پہنچا دیا گیا۔ متاثرہ طیارے کو اتوار کو کراچی لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اے ٹی آر طیارے کو حادثہ بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔
جہاز/ ہنگامی لینڈنگ