سپریم کورٹ نے نیب میں بھرتیوں، جعلی ڈگری سے متعلق تمام کیس ملتوی کردئیے
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے نیب میں بھرتیوں، جعلی ڈگری سے متعلق تمام کیس ملتوی کردئیے۔ ملتوی کیسوں میں ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری کا کیس بھی شامل ہے۔ جعلی ڈگری معاملہ میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کا جعلی ڈگری کیس ڈی لسٹ کر دیا۔ درخواست گزار کو جاری کیا گیا سماعت کا نوٹس واپس لے لےا گےا، سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس 12 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا تھا۔ عام شہری کی درخواست پر کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کرنا تھی۔
ڈی لسٹ