• news

27 ممالک میں 95 ہزار بینک اکاﺅنٹس دبئی میں پاکستانیوں کی چار ہزار غیر قانونی جائیدادوں کا پتہ لگا لیا : وزیر خزانہ

کراچی ( آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہاآئی ایم ایف سے مذاکرات ہو رہے ہیں اور ایک سے دو روز تک سعودی عرب سے بھی ایک ارب ڈالر پاکستان منتقل ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کراچی میںاوورسیز چیمبر کے ممبران سے خطاب کیا جس میںممبران کی جانب سے اسد عمر کو مسائل سے آگاہ کیاگیا اور اسد عمر نے بھی غیر ملکی سفارتکاروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں اسد عمر نے وہاں پر موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صنعتی پیداواربڑھانے پرتوجہ دے رہی ہے اور اس ضمن میںصنعتکاروں کے مسائل اورتجاویزاہم ہیں ہماری حکومت معیشت کی بہتری کیلئے تمام تراقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ کہ دبئی میں 4 ہزارغیر قانونی پاکستانیوں کے اثاثوں کامعلوم ہواہے جبکہ دبئی سمیت 27ممالک میں 95ہزارپاکستانیوں کے بینک اکا ﺅنٹس کی معلومات بھی اکٹھی کر لی ہیں اور انکو نوٹسز بھی جاری کررہے ہیںتمام ادارے آن بورڈ ہیںاور اس ضمن میں قانون سازی بھی کی جا رہی ہے کیونکہ ایف بی آر کرپشن کی وجہ ٹیکس وصول نہیں کر سکی جسکی وجہ سے ٹارگٹ غیر فطری ہے جس کو بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے اسد عمرنے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض کے ٹارگٹ کا یقین نہیں ہوا اس پر مذا کرات چل رہے ہیں لیکن سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ایک سے دو روز تک پاکستان آجائیں گے قوم کے1300 ارب روپے کے ٹیکس کیسز عدالتوں میں زیر التواءہیں،ٹیکس مسائل کے حل کیلئے خصوصی عدالتیں بن رہی ہیں تاکہ جو لوگ عوام کے ٹیکس کی مد پیسے دبا کر بیٹھے ہیں ان سے حاصل کئے جا سکیں ایک سوال کے جواب اسد عمر میں کہا کہ۔شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے انکار ہے لیکن اپوزیشن کے ایک اور رکن کو حکومت نے چےئرمین پی اے سی کے عہدے کی پیشکش کردی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف اہم سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہے ہنڈی حوالے کے ذریعے براہ راست رقوم لوگوں کو بھیجی گئی ہیں اور وہ غیر قانونی رقوم دہشت گردی میں استعمال ہوتی رہی ہیںہنڈی اوردیگررقم ترسیل کے طریقوں نے ملک میں تباہی مچائی،جنوری میں ایف اے ٹی ایف میں اچھی پیشرفت کاامکان ہے۔
وزیر خزانہ

ای پیپر-دی نیشن