تیسرے میچ میں پاکستان کیساتھ دلچسپ مقابلہ ہو گا: لوکی فرگوسن
لاہور (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلرلوکی فرگوسن نے کہا ہے کہ آج کے میچ میں پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ پاکستان ٹیم یواے ای کی کنڈیشنزمیں بہت مضبوط ہے،امیدہے تیسرے ون ڈے میچ میں دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ آج کے میچ میں پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی جبکہ پاکستان نے آسٹریلیااورہمارے خلاف ٹی 20میں بھی اچھاکھیلاہے۔پاکستان نے یہاں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی ہے اور یہ ان کے ہوم گرائونڈز ہیں ‘کوشش ہوگی فیصلہ کن ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کریں ۔