شعیب ملک نے بطور کھلاڑی زیادہ فتوحات کا وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس)قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بطور کھلاڑی زیادہ فتوحات کا وسیم اکر م کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں 6وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جو شعیب ملک کی بطور کھلاڑی قومی ٹیم کیلئے241ویں کامیابی تھی۔ گرین شرٹس کیلئے بطور کھلاڑی زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے کا ریکارڈ سابق آل راونڈر شاہد آفریدی کے پاس ہے جو 283فتوحات میں قومی ٹیم کا حصہ رہے تھے ، ایک اور سابق کپتان انضمام الحق 265فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ لیجنڈر ی فاسٹ باولر وسیم اکرم240کامیابیوں کا حصہ رہے ، پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بلے باز یونس خان 212فتوحات حاصل کرنیوالی قومی ٹیم کاحصہ رہے تھے۔