• news

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں اچھا پرفارم کروں گا : محمد عباس

لاہور (نمائندہ سپورٹس)ٰپاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر محمد عباس آتے ہی چھا گئے، انہوں نے بہت تھوڑے عرصے میں لازوال کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے ہوئے تاریخ کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو اپنا مداح بنالیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرکے مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا ہے کہ میری نظریں ورلڈکپ پر ہیں تاہم ٹیم میں منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔پاکستان کی جانب سے 10 میچوں میں اپنی وکٹوں کی نصف سنچری سکور کرنے والے محمد عباس کا کہنا ہے کہ کیویز کیخلاف سیریز میں مجھ پر نہیں بلکہ مدمقابل ٹیم پر دباو ہوگا۔ کرکٹ کو انجوائے کر رہا ہوں اور جو بھی فارمیٹ ہو بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش ہوتی ہے۔ جب وکٹیں نہ ملیں تو بلے باز کو رنز بنانے سے روکنے کی کوشش کرتا ہوں۔ جو بھی کرکٹ مل رہی ہے اس میں محنت کر رہا ہوں اور کرکٹ کو انجوائے کر رہا ہوں۔ ویسٹ انڈیز آسٹریلیا اور دیگر ٹیموں کیخلاف اچھی کارکردگی رہی جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں مجھ پر نہیں بلکہ مدمقابل ٹیم پر دباو ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سیریز میں بھی کارکردگی اچھی رہے گی۔واضح رہے آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں میں ان کی شاندار کارکردگی نے بڑے بڑے لیجنڈز کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی ہے اور ہر شخص ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہے۔

ای پیپر-دی نیشن