• news

قومی ہاکی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گلوکار شفقت امانت علی تربیتی کیمپ پہنچ گئے

لاہور:(نمائندہ سپورٹس) قومی ہاکی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پاپ گلوکار شفقت امانت علی بھی تربیتی کیمپ پہنچ گئے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں معروف گلوکار شفقت امانت علی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سپورٹس مین ہیں انہیں بڑے مسائل کا سامنا ہے لیکن کچھ وقت نکال کر ہاکی کے مسائل پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اگر وہ خود وقت نہیں دے سکتے تو کسی کو ذمہ داری دیں۔ ہم ایک ہی کھیل کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اس میں بھی اکا دکا اچھے نتائج آتے ہیں۔ ہاکی پلیئرز اپنی مدد آپکے تحت کھیلتے ہیں اور میڈلز حاصل کرتے ہیں انہیں نظر انداز کرنا بے حسی ہے۔ ہاکی پلیئرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر شفقت امانت علی خان کو ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی دستخط شدہ شرٹ پیش کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن