• news

فلسطین کیخلاف دوستانہ میچ کےلیے  قومی فٹبال ٹیم کا کیمپ شروع

لاہور (نمائندہ سپورٹس)فلسطین کیخلاف دوستانہ میچ کے لیے قومی فٹبال ٹیم کا کیمپ شروع ہوگیا۔ لاہور کے نجی اسکول کے فٹبال گراونڈ میں دو مراحل میں ٹریننگ کروائی جارہی ہے۔ کوچ شہزاد نے بتایا کہ برازیلین ہیڈ کوچ جوز انتونیو کی نگرانی میں فٹبالرز کی خامیوں کو دورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پی ایف ایف نے 22 مقامی اور 8 پاکستانی نڑاد غیر ملکیوں کو بھی کیمپ میں مدعوکیا ہے، ان میں سے دو غیرملکی کیمپ جوائن کرچکے، باقی چھ غیر ملکی فٹبالرز نے آگاہ کیا ہے کہ وہ ڈائریکٹ فلسیطن میں ٹیم کا حصہ بنیں گے۔2014 میں فلسطین کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ پنجاب سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا گیا وہ میچ برابری پر ختم ہوا تھا، دوطرفہ ٹورز کے اس معاہدے کے تحت پاکستانی ٹیم ایک میچ کھیلنے مقبوضہ بیت المقدس جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن