• news

ٹوبہ: آہنی سیڑھی تار سے ٹکرانے پر کرنٹ لگنے کے باعث 2 نوجوان جاں بحق، ایک جھلس گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں سٹریٹ لائٹس لگاتے آ ہنی سیڑھی بجلی کی مین تاروں سے ٹکرا گئی کرنٹ لگنے سے دو نوجوان موقع پر جاں بحق ایک بری طرح جھلس گیا ،ریسکیو 1122کی اطلاع کے مطابق گوجرہ روڈ پر واقع پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹی القمر سٹی میں سٹریٹ لائٹس لگاتے آہنی سیڑھی اوپر سے گزرتی ہوئی بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 28 سالہ ماجد محمود ، 18 سالہ عدیل مسیح اور 22 سالہ محسن بری طرح جھلس گئے، ماجد محمود اور عدیل مسیح جانبر نہ ہوسکے اور موقع پرہی دم توڑ گئے جبکہ محسن کو ریسکیو ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ،جہاں وہ زیر علاج ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن