• news

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں چالیس رنز سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی ۔ فاتح ٹیم نے کپتان فف ڈوپلیسی اور ڈیوڈ ملر کی سنچریوں کی بدولت 5وکٹوں کے نقصان پر 320رنز بنائے ۔ کینگروز ٹیم شان مارش کی سنچری کی باوجود 9وکٹوں کے نقصان پر 280رنز بناسکی ۔ میزبان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو مہنگا ثابت ہوا۔ پروٹیز بلے بازوں نے میزبان بائولر ز کی درگت بناڈالی ۔ ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان فف ڈوپلیسی اور ڈیوڈ ملر نے کینگرو ز کی ایک نہ چلنے دی ۔ کوئنٹن ڈی کاک چار ‘ہینڈرکس آٹھ اور مارکرم بتیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ کپتان فف ڈ وپلیسی نے 125اور ڈیوڈ ملر نے 139رنز کی اننگز کھیلی۔ کلاسین ایک اور پری ٹوریئس ایک رن پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ مچل سٹارک اور سٹونس نے دو دو جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ آسٹریلیا کی ہدف کے تعاقب میں ابتدائی وکٹیں جلد گر گئیں تاہم بعد میں مڈل آرڈر بلے بازوں نے سنبھال لیا ۔ کر س لین صفر ‘کپتان ایرون فنچ گیارہ ‘سپیئر ہیڈ چھ ‘سٹونس تریسٹھ ‘گلین میکس ویل پینتیس ‘مچل سٹارک صفر ‘ایڈم زمپا صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ شان مارش نے 106رنز کی اننگز کھیلی مگر وہ ٹیم کو جیت نہ دلاسکے ۔ پیٹ کمنز سات اور جوش ہیزل ووڈ صفر پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ ڈیل سٹین اور کا گیسو ربادا نے تین تین ‘پری ٹوریئس نے دو جبکہ نگیڈی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ ڈیوڈ ملر کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن