• news

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ورلڈ کرکٹ آئی سی سی نے یوگینڈا کے بائولر عرفان آفریدی کا ایکشن مشکوک قرار دیدیا

لیگ ڈویڑن تھری میں شریک یوگینڈا کے عرفان آفریدی کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا گیا۔امریکہ کے خلاف میچ میں شکست کے بعد یوگینڈا کے کپتان مونانک پٹیل نے انکشاف کیا کہ سٹار آل راؤنڈر عرفان آفریدی کے پہلے ہی اوور کے بعد فیلڈ امپائرز نے انھیں خبردار کیا کہ اگر اب ان سے بائولنگ کرائی گئی تو مشکوک بائولنگ ایکشن پر نوبال قرار دی جائے گی، جس کی وجہ سے انھیں بائولنگ اٹیک سے ہٹا دیا گیا۔واضح رہے کہ عرفان سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کے بھانجے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن