ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستان کو7وکٹوں سے ہر ا دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) بھارت نے پاکستان کو ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا ۔ ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 133رنز بنائے ۔ بسمہ معروف 53اور ندا ڈار 52رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ عائشہ ظفر صفر ‘کپتان جویریہ خان 17‘عمائمہ سہیل 3 ‘عالیہ ریاض 4 ‘ثنا ء میر صفر پر آئوٹ ہوئیں ۔ پونم یادیو اور ہیمالاتھا نے دو دو‘اے ریڈی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔بھارتی ویمنز ٹیم نے ہدف3 وکٹوں کے نقصان پرپورا کر لیا ۔ متھالی راج 56‘مندھانا 26 اور جے روڈریگوئز 16 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں ۔کپتان ہرمن پریت کور 14 اور کرشنا مورتی 8 رنز پر ناٹ آئوٹ رہیں ۔ ڈیانا بیگ ‘ندا ڈار اور بسمہ معروف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ متھالی راج کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ پاکستان ویمنز اور آئرلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان مقابلہ 14نومبر کو رات ایک بجے ہوگا۔