لاہور لائینز نے نیشنل ویٹرن ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)لاہور لائینز نے عمر ایسوسی ایٹس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر نیشنل ویٹرن ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ لاہور لائینز کی دعوت پر عمر ایسوسی ایٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں پر 138 رنز بنائے،عمران انصاری 40 ، ساجد علی 32 رنز بناکر نمایاں رہے،،لاہور لائنز کے کفایت حسین اور جاوید حفیظ نے تین تین کھلاڑیوں کو آو ¿ٹ کیا،جواب میں لاہور لائنز نے دو وکٹوں پر 139رنز بناکر کامیابی حاصل کرلی،،،دستگیر بٹ 79 اور غفار کاظمی 45 رنز بناکر نمایاں رہے ،پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن ملک اسد علی خان نے کھلاڑیوں میںانعامات تقسیم کئے۔ نیشنل ویٹرنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے بعد پاکستان ویٹرن ٹیم اس ماہ کے تیسرے ہفتے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈمیں ہونے والے ویٹرن ورلڈکپ میں شرکت کے لئے آسٹریلیا روانہ ہو جائے گی۔