بیٹنگ کا اپنا انداز، شاٹ بالز کو کھیلنا مشکل کام نہیں: فخرزمان
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ اپنے ہی سٹائل سے بلے بازی کرتا ہوں۔ ایشیامیں کھیلتے ہوئے سکور نہ کرنے کا دبا ئو تھا مگر اچھی اننگز کھیل کر دبا ئو ختم ہو گیا ہے ۔ ٹیم مینجمنٹ نے بھی کہا ہے کہ اپنے ہی انداز سے بیٹنگ کرو‘مجھ پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں ہوتا ہے ۔ کوشش ہوتی ہے وکٹ پر ٹھہر کر پہلے سیٹ ہو جائوں پھر سکور کی جانب بڑھوں ‘بعض اوقات جلد بازی میں وکٹ کھو جاتی ہے ۔ ٹیم مینجمنٹ کی ہدایات پر بھی عمل کیا جاتا ہے ۔ میچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے رنز بھی جلدی بنا نا پڑتے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ز کی جانب سے شاٹ بالز پر کوئی دبائونہیں تھا ‘ان کی شاٹ بالز کو کھیلنا کوئی مشکل کام نہیں ہے اور ہم نے بڑے اچھے طریقے سے کھیلی ہیں ۔ ان کی شاٹ بالز پر رنز بھی بنائے ہیں ‘ایسی شاٹ بالز پر رنز بنانا بھی آسان ہو تا ہے ۔ بعض اوقات کیچ ہوجاتے ہیں مگر بائونڈری ّسانی سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائوں کی انجری کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں میں آرام دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سکواڈ کا حصہ نہیں بن سکا۔ ٹیم مینجمنٹ نے آرام کرنے کو کہا ہے تاکہ انجری سے نجات پاسکوں ۔ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے فارمیٹ کی نسبت ٹیسٹ میچ میںزیادہ دیر تک میدان میں رہنا پڑتا ہے اس لئے آرام کو ترجیح دی ہے ۔ کوشش ہو گی کہ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فٹ ہوجائوں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں ۔ میں اپنے ملک کیلئے کھیلتا ہوں اور جیت میں اہم کردار ادا کرکے زیادہ خوشی ہوتی ہے ۔