• news

وزیراعظم عمران خان نے سرکاری اداروں کے ذمہ میڈیا کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کی ہدایات جاری فواد چودھری

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی+آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سرکاری اداروں کے ذمہ میڈیا کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اداروں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور میڈیاورکرز کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے اس لئے میڈیا کے تصدیق شدہ تمام بقایاجات فوری طورپر اداکئے جائیں سابقہ حکومتوں نے سرکاری اشتہارات کو ذاتی تشیر کے لئے استعمال کیا جب کہ موجودہ حکومت میرٹ پر اشتہارات جاری کرے گی۔ سرکاری اداروں کو میڈیا اداروں کے بقایاجات فوری طورپر اداکرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان بقایاجات ادائیگی کی ہدایات میڈیا ہا¶سز اور ادارون کو درپیش مشکلات کے باعث جاری کیں، اشتہارات پر سرکاری کنٹرول ختم کر رہے ہیں آئندہ تمام سرکاری اشتہارات میرٹ پر دیئے جائیں گے پچھلی حکومت نے سرکاری اشتہارات کو ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کیا جس کے باعث ادائیگیوں کو توازن متاثر ہوا تحریک انصاف کی حکومت نے روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا جبکہ میڈیا اداروں کی جانب سے لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے بقایاجات کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ترقی، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے باہمی مقاصد کو آگے بڑھائیں گے آزادی اظہار کے بنیادی اور آئینی حق پر یقین رکھتے ہیں پاکستان میں میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے وزیر اطلاعات نے کہا حکومت آزاد اور ذمہ دار میڈیا کی ترقی کے لیے سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔
فواد چودھری

ای پیپر-دی نیشن