• news

اثاثوں کا سراغ کامیابی، صرف اعلانات ہیں: قانونی ماہرین کا ملاجلا ردعمل

لاہور (رفیق سلطان سے) حکومت کے 7 سو ارب روپیہ غیر قانونی طور پر باہر جانے اور منی لانڈرنگ میں مبینہ طور پر ملوث 5 ہزار جعلی اکاﺅنٹس کے اعلان کو بعض قانونی ماہرین نے حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا جبکہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صر ف بیانات ہیں اور بے چینی پھیلائی جا رہی ہے۔ حکومت نے 700 ارب روپے غیر قانونی طور پر باہر بھیجنے اور 5 ہزار سے زائد جعلی اکاﺅنٹس کا سراغ لگانے کا اعلان کیا جس پر ماہر قانون بیرسٹر نعمان شاہ، آفتاب باجوہ اور دیگر کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کی بڑی کامیابی ہ، اب اس کے لیے قانونی طور پر حکومت کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کر نا پڑے گ، پیسے کی منتقلی ایک مشکل اور طویل مرحلہ ہے۔ ماہرین کے مطابق منی لانڈرنگ کی رقم منتقلی کے لیے استعمال ہونے والے جعلی اکاﺅنٹس ہولڈرز پر مقدمات درج کیے جائیں گے، اس پر تفتیش کی جائے گی۔ دوسری طرف ماہر قانون خواجہ محمود اور دیگر کا کہنا ہے کہ جعلی اکاﺅنٹس اور منی لانڈرنگ کا سراغ لگانا صرف حکومتی بیان ہے، لوگوں میں صرف بے چینی پھیلائی جارہی کیونکہ اگر اتنی بڑی رقم اور جعلی اکاﺅنٹس کا سراغ لگا یا گیا ہے تو حکومت کی جانب سے نہ تو یہ بتایا گیا کہ یہ رقم کس کی ہے، اکاﺅنٹس ہولڈر کون تھے اور نہ ہی سراغ لگانے کے باوجود کسی کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے اس لیے حکومت صرف اعلانات کر رہی ہے اور بے چینی پھیلا رہی ہے۔
ماہرین

ای پیپر-دی نیشن