سینے میں درد پر علی گیلانی کا طبی معائنہ، ہسپتال سے گھر منتقل
سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کو سینے میں درد ہونے پر میڈیکل چیک اپ کیلئے سرینگر کے صورہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ کئے گئے اور پیس میکر کو چیک کیا گیا۔ ضروری چیک اپ کے بعد انہیں واپس گھر منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ حریت چیئرمین علی گیلانی 2010 سے مسلسل گھر میں نظربند ہیں۔
علی گیلانی/درد