• news

سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈیڑھ سو ڈیلی ویجز ملازمین فارغ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی حکومت کی جانب سے سالانہ بجٹ میں کٹ لگانے کے باعث سپورٹس بورڈ پنجاب نے ڈیڑھ سو ڈیلی ویجیز ملازمین کو فارع کر دیا ہے۔ عرصہ داز سے کام کرنے والے ان ملازمین نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ فارغ ہونے والی ڈیلی ویجیز ملازمین کا کہنا تھا کہ انہیں فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر بلاوجہ نوکریوں سے فارغ کیا گیا، گھر کی کفالت کیسے کریں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن