• news

ملتان سلطانز کیساتھ معاہدہ منسوخی افسوسناک، لیگ پر اثر نہیں پڑے گا: سبحان احمد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کا معاہدہ منسوخ ہونا افسوسناک ہے، اس کا لیگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبحان احمد کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی پیغام نہیں آیا ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت کرینگے یا نہیں۔ پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی جانب سے معاہدے کی خلاف پر انہیں برخاستگی کا خط بھجوایا تھا، رائٹس کی فروخت کے بعد چھٹی ٹیم کی مارکیٹ ویلیو کا اندازہ لگایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں سبحان احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچزم لاہور اور کراچی میں ہی ہونگے جبکہ تیسرا وینو راولپنڈی ابھی زیر غور نہیں ہے۔ چیف آپریننگ آفیسر کا کہنا تھا کہ عمر اکمل پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کے ایشو کے حوالے سے الجزیرہ کو لکھا ہوا ہے لیکن وہاں سے ابھی تک جواب نہیں ملا۔ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہوگا وہاں جاری ترقیاتی کام فائنل تک مکمل نہیں ہونگے تاہم کراچی سٹیڈیم میچ کروانے کے قابل ضرور ہو جائے گا۔ سبحان احمد نے نجم سیٹھی اور اپنے الاونس کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کو ہمارے وکلا دیکھ رہے ہیں لہذا اس پر کوئی بات نہیں کر سکتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن