• news

تبدیلی کا سفر شروع، کرپٹ لوگوں کی سیاست ختم ہوچکی: ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے بانی رکن مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کا سفر شروع ہو چکا کر پٹ سیا ستدانو ں کی سیاست ختم ہو چکی ہے پی ٹی آئی حکومت کو بر سر اقتدار آ تے ہی معا شی مشکلا ت کا سامنا تھا اللہ کے فضل و کرم سے آ ئی ایم ایف سے قر ضہ لیے بغیر وزیراعظم عمران خان کے کامیا ب بیرو نی دورو ں سے ملنے والے پیکیج سے ملکی معیشت پٹر ی پر چڑ ھ گئی ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پارٹی آ فس میں کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے مزید کہاکہ ملک کو مشکل حا لا ت سے کپتان نکا لنے میں کامیا ب ہو چکے ہیں تحریک انصاف کی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج اقتصادی بحران سے نمٹنا اور زیر التوا بیرونی ادائیگیوں کو ہینڈل کرنا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کامیاب غیر ملکی دورے کیے جس سے ملکی معیشت دوبارہ سے ٹریک پر آگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن