اوکاڑہ، بورے والا: ہیکرز کے ہاتھوں مزید 2 شہری 5 لاکھ 7 ہزار روپے سے محروم
اوکاڑہ/ بورے والا (نامہ نگاران) 2 مزید شہری ہیکرز کے ہاتھوں 5 لاکھ 7 ہزار روپے سے محروم ہوگئے۔ اوکاڑہ میں نائب قاصد کے ہیکرز نے بنک منیجر بن کر 1 لاکھ 2 ہزارر وپے نکال لئے۔ بورے والا میں غلام یٰسین کے اکائونٹ سے ہیکرز نے چار لاکھ بیالیس ہزار 5 سو روپے نکال لئے۔