• news

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر کی ملاقات

لاہور ( سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلم سیف اللہ نے ملاقات کی۔ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت جو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں، نے پاکستان میں ٹینس کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ٹینس فیڈریشن کے صدر نے صدر مملکت کو دسمبر میں ہونے والی 25 ملکی بین الاقوامی مقابلے میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی۔

ای پیپر-دی نیشن