• news

کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہئے: شاہد آفریدی بھارتی میڈیا نے خطاب کو توڑ مروڑ کر پیش کیا وضاحت سوال عقل کی دسترس میں نہیں تھا: خواجہ آصف

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ + آئی این پی) بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ممتاز کرکٹر شاہد آفریدی کو اپنے بیان کی وضاحت کرنے پر مجبور کر دیا۔ بھارتی میڈیا شاہد آفریدی سے منسوب یہ بیان شائع اور نشر کر رہا تھا کہ انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو الگ ملک دے دینا چاہئے۔ پاکستان تو اس وقت اپنے چار صوبے نہیں چلا سکتا اگر کشمیر پاکستان کا حصہ بن گیا تو وہ کشمیر کو کیسے چلائے گا۔ جس پر شاہد آفریدی نے مجبوراً ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ پاکستان چار صوبے ٹھیک طور پر نہیں چلا پا رہا وہ کشمیر کو کس طرح چلائے گا۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کشمیری پاکستان سے محبت کرتے ہیں انہیں ان کا حق خوداختیاری ملنا چاہئے۔ جب پاکستان بھارت کے خلاف کرکٹ میچ جیتتا ہے تو کشمیری خوشی مناتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے وطن کی اور کشمیریوں کی پاکستان سے بے پناہ محبت دونوں کی تضحیک کی، شاہد آفریدی سے ہمدردی ہے سوال انکی عقل کی دسترس میں نہیں تھا۔ شاہد آفریدی نے اپنے وطن کی اور کشمیریوں کی پاکستان سے بے پناہ محبت دونوں کی تضحیک کی ہے، محبت جس کو بھارتی درندے روزانہ خون میں نہلا تے ہیں اور اسکی حدت ماند نہیں پڑتی۔ شاہد آفریدی سے ہمدردی ہے،سوال انکی عقل کی دسترس میں نہیںتھا۔
شاہد آفریدی

ای پیپر-دی نیشن