• news

بھارتی فوج کی سماہنی بنڈالہ سیکٹر میں مقامی آبادی پر فائرنگ، پاک آرمی کی مو¿ثر جوابی کارروائی پر بھارتی توپیں خاموش

مظفرآباد (این این آئی) بھارتی فوج نے سماہنی بنڈالہ سیکٹر پر مقامی آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج کی مو¿ثر کارروائی پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس سے بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔
بھارتی فوج/ فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن