• news

جے آئی ٹی رپورٹ تیار،اعظم سواتی تجاوزات، حکومت تبادلے کی ذمہ دار قرار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی اعظم سواتی سے متعلق عبوری رپورٹ تیار کر لی۔ عبوری رپورٹ کل جمعہ کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں اعظم سواتی کی رہائش گاہ پرتجاوزات کی ذمے داری اعظم سواتی پر عائد کی گئی ہے۔ اعظم سواتی کی رہائش پر پیش آنے والے واقعہ کو رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ عبوری رپورٹ میں آئی جی کے تبادلے سے متعلق ذمے داری حکومت پر عائد کی گئی ہے اور آئی جی اسلام آباد کے تبادل کو اس وقت غیر ضروری قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں اعظم سواتی کے اثاثوں سے متعلق تحقیقات کے لئے مہلت مانگنے کا امکان ہے۔
اعظم سواتی/رپورٹ

ای پیپر-دی نیشن