زرداری شہباز ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دینے کی کوشش کر رہے ہیں: فیاض چوہان
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو دراصل ایک زرداری، سب پر بھاری نے ہی نقصان پہنچایا ہے۔ زرداری، شہبازشریف ایک دوسرے کی کرپشن کوتحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں، میرا ان کو مشورہ ہے کہ زرداری اور شہباز شریف ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چاہے اسمبلی میں آئیں چاہے شالا مار باغ جائیں اب معافی نہیں ملے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ کسی حلوائی اورقصائی کے پاس سے پیسے پہلے کیوں نہیں نکلے۔ عمران خان کی قیادت میں شہزاد اکبر نے مکمل جانفشانی سے محنت کر کے دس سال سے جاری منی لانڈرنگ کا سراغ لگایا ہے اور یہ سہرا بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت کو ہی جاتا ہے کہ 5000 کے قریب جعلی بنک اکاﺅنٹس منظر عام پر آئے ہیں۔ ماضی میں کرپٹ سیاستدان اقامہ لے کر لوٹ مار کا بازار گرم کرتے تھے۔ منی لانڈرنگ کرنےوالے احسن اقبال کی طرح کے سیاستدان اقامے کی چھتری تلے چھپ جاتے تھے۔ ان لوگوں نے ثابت کیا ہے کہ اقامہ ان کے لئے منی لانڈرنگ اور لوٹ مار کا ذریعہ تھا۔ پیپلزپارٹی والے کس منہ سے کہتے ہیں کہ ان کی قیادت کا ان اکا¶نٹس سے کوئی تعلق نہیں جبکہ آصف زرداری خود میڈیا کے سامنے کہتے ہیں کہ ہاں اکا¶نٹس میں نے بنائے ہیں،کرپشن میں یہ مقام پچھلے پچیس سال کی انتھک محنت کے بعد حاصل کیا ہے۔پیپلزپارٹی والوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ وہ دورگزرگیا جب ایان علی جیسی ماڈلز اور اداکارا¶ں کے ذریعے پیسے ملک سے باہر بھیجے جاتے تھے۔ مشاہداللہ کوکسی بھی مقام پرمباحثے کاچیلنج کرتاہوں۔ ان کاکام سارادن سیاستدانوں کولڑاناہے۔ مشاہداللہ نے چارمرلے کے مکان اورکلرکی سے سیاست کاآغازکیا اور آل شریف کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے انعام میں سینٹ تک پہنچے۔ کسی فورم پرمباحثہ کرلیں،انکاکچہ چٹھہ عوام کے سامنے لا¶ں گا۔ مشاہد اللہ نے آل شریف کی کاسہ لیسی کرکے سیاسی اور مالی فوائد حاصل کیے ہیں۔ فیصل آباد میں وکلاءکی ہنگامہ آرائی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم اس غنڈہ گردی کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کہ ہنگامہ آرائی کرنےوالے وکلا کےخلاف کارروائی کریں۔ جہانگیرترین پی ٹی آئی کے کارکن ہیں،اسی حیثیت سے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں۔ ایک انتہائی زیرک اورمدبر سیاستدان ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتنے ہی مخلص ہیں جتنے (ق) لیگ کے ساتھ ہیں، مخالفین جو حربہ چاہے آزما لیں پی ٹی آئی کی حکومت عمران خان کی قیادت میں پانچ سال ضرور پورے کرے گی۔
فیاض چوہان